حیدرآباد: سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ کیا گیا ہے جس سے عام آدمی پر بوجھ میں اضافہ ہوگیا جو دوست یا رشتہ دار لینے یا بھیجنے آتے ہیں ان کو پلیٹ فارم ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے جو ان پر ایک اضافی مالی بوجھ ثابت ہو رہا ہے۔ ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے کے لئے ایک ہی ٹکٹ کے لئے 50 روپے ادا کرنا پڑرہا ہے۔ایم ایم ٹی ایس کے سب سے زیادہ ٹکٹ کا کرایہ 15 روپے ہے جبکہ سکندرآباد ریلوے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت 50 روپے ہے۔