نئی دہلی: امیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان منصور پوریؒ کی وفات کے بعد امیر الہند کا عہدہ خالی ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ملک کے مشہور علمائے کرام اور امارات شریعت ہند کی ذمہ داروں کا ایک اہم اجلاس ہفتہ کے دن دہلی میں واقع جمعیت علماء ہند کے صدر دفتر میں ہوا جس میں مولانا سید ارشد مدنی مدظلہ کو متفقہ طور پر 5 ویں امیر الہند کی حیثیت سے منتخب کیا گیا جبکہ قاری محمد عثمان منصورپوریؒ کے بڑے بیٹے مولانا سید سلمان منصورپوری مدظلہ کو نائب امیر الہند مقرر کیا