حیدرآباد :محکمہ آبپاشی کے ذرائع نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر آندھراپردیش حکومت کے ذریعہ کرشنا پانی پر بغیر اجازت کے تعمیر کیے جارہے منصوبوں کے خلاف قومی دارالحکومت میں شکایت کرنےکا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ جلد ہی دہلی روانہ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ رواں ماہ کی 4 تاریخ سے سی ایم اضلاع کے دورے پر ہیں اس کے بعد دہلی دورے کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی ذرائع کے مطابق سی ایم دو یا تین دن دہلی میں قیام کر ئیں گے اور زیر التوا معاملات پر مرکزی وزیروں اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے