نئی دہلی: اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے عام آدمی کی زندگی پر بوجھ بڑھ رہا ہے گھریلو پکوان گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر فی سلینڈر 25.50 کا اضافہ کیا گیا ہے نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہوگی ایک 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت چھ ماہ میں 140 روپے بڑھ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور ممبئی میں 14.2 کلوگرام سلنڈر کی قیمت یکم مئی سے 809 روپے سے بڑھ کر 834.50 روپے ہوگئی ہے۔