اترپردیش پولیس کی اجازت کے بعد آج شام راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت پانچ کانگریسی رہنماؤں نے ہاتھرس پہنچ کر اجتماعی جنسی زیادتی کی شکار دلت لڑکی کے افراد خاندان سے ملاقات کی۔پرینکا گاندھی نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کو گلے لگاکر دلاسہ دیا۔تقریباً 50 منٹ طویل ملاقات کے بعد راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں اور انہیں انصاف ملنے تک جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو اپنی لڑکی کا آخری دیدار کرنے کا بھی موقع نہیں دیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر اپنی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خاندان اپنی حفاظت چاہتا ہے اور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر رہا ہےراہل گاندھی نے کہا کہ خاندان کو انتظامیہ کی جانب سے دھمکایا گیا اور ان سے غلط طریقہ سے دستخط حاصل کی گئی انہوں نے کہا کہ ہم آخری دم تک ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *