حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس پارٹی صدر مقرر ہونے والے ریونت ریڈی نے آج تمام اضلاع کے کانگریس پارٹی کے صدور کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سی ایم کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بنایا ایک طرف کورونا اور دوسری طرف کے سی آر ریاست میں لوگوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ غریبوں کی زندگیاں غمزدہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے سی آر اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہیں تو ریاست میں موجود مشکلات بھی دور ہوجائیں گی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کوپُر نہ کرنے کی وجہ سے نوجوانوں کی ایک نسل کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں 90 لاکھ ملازمتیں خالی ہیں اور پچھلے 7 سالوں سے تلنگانہ میں کوئی ملازمت کی تقرری نہیں کی گئی۔