نئی دہلی: اے آئی سی سی نے ریونت ریڈی کو تلنگانہ پی سی سی کا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔کانگریس ہائی کمان نے پانچ لیڈران کو ورکنگ صدور کے طور پر مقرر کیا۔ جن میں اظہرالدین ، گیتا ریڈی ، انجن کمار یادو ، جگہ ریڈی اور مہیش کمار گوڑکے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
مدھویاسکی کو انتخابی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ سید عظمت اللہ حسینی کو انتخابی مہم کمیٹی کا کنوینر ، دامودر راجہ نرسمہا سنگھ کو الیکشن مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین اور مہیشور ریڈی کو اے آئی سی سی ایکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ سنبھانی چندر شیکھر ، دامودر ریڈی ، مالو راوی ، پوڈیم ویریا ، سریش شیٹکر ، ویم نریندر ریڈی ، رمیش مدیرج ، گوپی شٹی نرنجن ، ٹی کمار راؤ اور جاوید عامرکو سینئر نائب صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے