حیدرآباد: تلنگانہ قیام کے بعد سے پہلی مرتبہ سی ایم کے سی آر نے کانگریس قائدین سے پرگتی بھون میں ملاقات کی۔ سی ایل پی رہنما بھٹی وکرمارک نے بتایا کہ کچھ دن پہلے اڈہ گوڈورپولیس اسٹیشن میں مریماں کی لاک اپ موت کے سلسلے میں چیف منسٹر سے ملاقات کی ۔ بھٹی وکرمار ک نے سی ایم سے مطالبہ کیا کہ مریماں کے کنبہ سے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے اور اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے