حیدرآباد : کسٹم حکام نے حیدرآباد کے شمش آباد ایئرپورٹ پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 80 آئی فون قبضے میں لے لیا ہے۔ ان آئی فونوں کو شارجہ سے غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کے الزام میں دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزم سے 4 لاکھ روپے نقدی بھی قبضے میں لے لی گئی۔پرنسپل کمشنر کسٹم کے جے ایس چندر شیکھر نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر سامان بیلٹ پر افسروں کی تنقیح کے دوران آئی فون ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کو ٹیکس ادا کیے بغیرہندوستان اسمگل کیا جارہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *