حیدرآباد: آج سے تلنگانہ میں سرکاری اورخانگی تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے اساتذہ اور عملہ کو کوویڈ ویکسین دی جائیں گی۔ انہیں ریاست بھر میں خصوصی طور پر قائم کیے جانے والے مراکز میں کورونا ویکسین دی جائے گی۔ آئندہ ماہ سے تعلیمی ادارےشروع ہونے کے تناظر میں محکمہ صحت نے اساتذہ اور عملہ کے لئے ایک خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی ہے۔ عہدیداروں نے مشورہ دیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کام کرنے والے ہر فرد کو رواں ماہ کی30 تاریخ تک منڈل پرائمری ہیلتھ سنٹر میں ویکسین دی جائیں گی۔ اساتذہ اور عملہ کو اپنا شناختی کارڈ اور آدھار کارڈ ساتھ لانا ہوگا