حیدرآباد: تلنگانہ میں انٹر سال دوم کے امتحانات منسوخ کرنے والی تلنگانہ حکومت نے نتائج سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں انٹر بورڈ سکریٹری کو محکمہ تعلیم کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔ حکومت کی حالیہ رہنمایانہ ہدایت کے مطابق پہلے سال میں متعلقہ مضامین میں حاصل کردہ نمبرات دوسرے سال کے لئے الاٹ کیے جائیں گے۔ انٹر سال اول میں فیل ہونے والے مضامین کے لئے 35 فیصد نمبر الاٹ کیے جائیں گے

نیز سال دوم پراکٹیکل کے لئے بھی سو فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔ خانگی طور پر درخواست دینے والوں کو 35 فیصد نمبر دیئے جائیں گے۔ تاہم اگر طلبہ تازہ ترین نمبروں سے مطمئن نہیں ہیں تو حالات بہتر ہونے پر انہیں خصوصی طور پر امتحانات لکھائے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *