سکندرآباد :طویل انتظار کے بعد ایم ایم ٹی ایس ٹرین خدمات آج سے شروع ہورہی ہیں کوویڈ وبا کی وجہ سے حیدرآباد شہر میں ایم ایم ٹی ایس ٹرین خدمات تقریبا 15 ماہ سے معطل رہیں ۔ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن کو ختم کردیا گیا ہے اب کورونا کیسوں میں کمی آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایم ایم ٹی ایس ٹرین خدمات بھی آج (23 جون) سے عوام کے لئے دستیاب ہوں گی۔تاہم اس وقت حکام کی جانب سے صرف 10 ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں ہی دستیاب کی گئی ہیں۔ پہلی قسط لنگم پلی سے فلک نما اور فلک نما سے لنگم پلی تک چلے گی۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ ایم ایم ٹی ایس خدمات میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ اس وقت مسافروں کودن بھر میں صرف 10 ایم ایم ٹی ایس ٹرینیں دستیاب ہوں گی۔