ورنگل: سی ایم کے سی آر نے اعلان کیا کہ ضلع ورنگل اربن کا نام تبدیل کرکے ضلع ہنمکنڈہ کردیا جائے گا۔ ضلع کا نام تبدیل کرنے کے لئے دو دن میں احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔ ورنگل اورہنمکنڈہ میں الگ الگ کلکٹریٹس قائم کیے جائیں گے۔ کلکٹر کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایم کے سی آر نے اعلان کیا کہ ضلع ورنگل کے لئے ویٹرنری کالج کی منظوری دی جائے گی۔