سدی پیٹ: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سدی پیٹ میں نو تعمیر شدہ ایم ایل اے کیمپ آفس ، پولیس کمشنریٹ بلڈنگ اور ضلعی کلکٹر آفس کامپلکس کا افتتاح کیا۔ اس کے بعد انہوں نے عوامی نمائندوں اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کے سی آر نے کہا کہ تلنگانہ کے لئے بہت سی مشکلات تھیں۔ انہوں نے کہا کہ متحد حکمرانی کے دوران تلنگانہ پانی کی پریشانی سے دوچار تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام تالاب لبریز ہیں اور تلنگانہ ایسی ترقی کے خواہاں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ میں چار ویٹرنری کالج قائم کیے جائیں گے۔ سدی پیٹ ، ورنگل ، نظام آباد اور نلگنڈہ میں ویٹرنری کالج قائم کیے جائیں گے۔ اس تقریب میں وزراء ہریش راؤ ، محمود علی ، متعدد ارکان اسمبلی ، ایم ایل سی اور مقامی نمائندوں نے شرکت کی۔