ورنگل :ضلع ورنگل میں ایک بھیانک سڑک حادثہ رونما ہوا تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ سے پھوپال پلی جانے والی آر ٹی سی بس مخالف سمت سے آنے والی ریت کی لاری سے ٹکرا گئی جس سے بس میں سوار 20 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے اور 10 افراد کو چھوٹی چوٹیں لگی ہیں بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا یہ بس پرکا ل ڈپو کی تھی پولیس نے لاری کی تیز رفتاری حادثہ کی وجہ بتلائی ہے