حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ مسافر ٹرین کے ٹکٹ کے بغیر پلیٹ فارم ٹکٹ کے ساتھ ٹرین میں سفر کرسکتے ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کہا ہے کہ ابھی تک انہیں پلیٹ فارم ٹکٹ کے ساتھ ٹرین میں سفر کرنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے غلط پروپگنڈے پر یقین نہ کریں۔