حیدرآباد: ایمسیٹ کے کنوینر گووردھن نے کہا کہ تلنگانہ ایمسیٹ کے لئے درخواست کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخواستوں کی آخری تاریخ 24 جون تک بڑھا دی گئی ہے۔ انجینئرنگ کے لئے اب تک 2 لاکھ 25 ہزار 125 طلباء درخواست دے چکے ہیں۔ گووردھن نے کہا کہ 75،519 افراد نے اگریکلچر میں بی ایس سی کے لئے درخواست دی تھی۔ کورونا کے تناظر میں آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ عہدیداروں کو امید ہے کہ مزید طلبہ درخواست دے سکیں گے کیونکہ حالیہ تاریخ میں ایک بار پھر مزید توسیع کی گئی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *