حضور آباد : حکمراں ٹی آر ایس پارٹی کی توجہ مرکز حلقہ حضور آباد پر ہے۔ یہاں سے سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے نمائندگی کی۔ انہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ٹی آر ایس وہاں ضمنی انتخابات جیتنا چاہتی ہے
حضور آباد شہری ترقی کے لئے 35 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ اس کے لئے حکومت نے جی او بھی جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کے پینے کے پانی کے لئے 10 کروڑ 52 لاکھ روپے اور وارڈ تر قی کے لئے 25 کروڑ روپے مختص کیا ہے۔ وزیر گنگولی کملاکر نے کہا کہ قصبے میں 35 کروڑ روپئے کے ساتھ ترقیاتی کام جلد ہی شروع کر دیئے جائیں گے۔ کام 45 دن میں مکمل ہوجائے گا۔ وزیر گنگولی کملاکر نے کہا کہ کام کرنے کے لئے خصوصی افسران مقرر کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

WhatsApp

Contact us