حیدرآباد :انٹرمیڈیٹ بورڈ کے سکریٹری عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کے نتائج اندرون ایک ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے آن لائن کلاسوں پر کئی اہم اعلانات کئےانٹر سال دوم کے طلباء کے لئے آن لائن کلاس یکم جولائی سے اور انٹر سال اول کےداخلوںکے اختتام کے بعد جولائی کے وسط سے کلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ عمر جلیل نے کالجوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر تعلیمی سال کے آغاز سے قبل طلباء سے فیس وصول کی تو سخت کاروائی کی جائے گی