حیدرآباد : ریاست تلنگانہ میں ائمہ و مؤذنین کو دیا جانے والا مشاہرہ پچھلے چار ماہ سے روک دیا گیا ہے جس کو جاری کرنے کے لئے مطالبہ کیا جارہا ہے وقف بورڈ کی جانب سے اس پر کوئی خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا جارہا ہے لاک ڈاؤن کے سبب مساجد میں 5 مصلیان کو نماز ادا کی اجازت دی گئی ہے جس کی وجہ سے مساجد میں چندہ جمع نہیں ہورہا ہے۔ چندہ نہ ہونے سے مساجد کمیٹی کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔جس کے سبب امام اور مؤذنین کو تنخواہ دینے میں مشکل پیش آرہی ہیں۔ اس لئے حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ امام و مؤذن کو دیا جانے والا مشاہرہ کو جلد از جلد ادا کریں۔