دہلی: سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ترون کی موجودگی میں ایٹالہ کو بی جے پی پارٹی میں شامل کیا ایٹالہ کے ساتھ سابق ایم ایل اے اے ریوندر ریڈی ، کریم نگر زیڈ پی سابق چیئر پرسن تولہ اوما ، گندرا نالینی ، آر ٹی سی مزدور یونین کے لیڈر اشوتھاماریڈی ، سابق ممبر پارلیمنٹ رمیش راتھوڑ اور باپیا نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر کشن ریڈی ، قومی نائب صدر ڈی کے ارونا ، تلنگانہ بی جے پی صدر بانڈی سنجے اور دیگر موجود تھے۔اس کے بعد بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے گھر گئے ۔