حیدرآباد: تلنگانہ کے اسپیکر پوچم سرینواساریڈی نے سابق وزیر ایٹالہ راجندر کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ ایٹالہ راجندر نے آج صبح 11 بجے اپنے ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گن پارک میں شہدا کی یادگار کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد وہ اسمبلی میں اسپیکر کے دفتر گئے اور رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایٹالہ نے اپنا استعفیٰ سکریٹری اسمبلی کے حوالے کردیا۔ جبکہ ایٹالہ آج شام دہلی روانہ ہونگے ۔ چودہویں تاریخ کو بی جے پی کے قومی صدر نڈا کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہونگے۔ ایٹالہ کے لئےخصوصی پرواز میں دہلی جانے کے لئے تمام انتظامات کیےگئے۔ ایٹالہ کے ساتھ اے رویندر ریڈی ، رمیش راتھوڑ ، تلہ اوما اور کچھ دوسرے رہنما بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ آر ٹی سی کے لیبر لیڈر اشوتھاماریڈی کا بھی امکان ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *