حیدرآباد :ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی جانب سے ریاست تلنگانہ کوانتباہ دیا ہے کہ آئندہ کل 13 سے 15 جون تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کے امکان ہے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے عہدیداروں نے اپنے افسروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ تمام خستہ حال عمارتوں کو خالی کریں اور اپنی مانسون ایمرجنسی ٹیموں کے ساتھ تیار رہیں۔