حیدرآباد: گورنر تاملسائی اور چیف منسٹر کے سی آر نے راج بھون پہنچنے والے چیف جسٹس این وی رمنا کا خیرمقدم کر تے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب این وی رمنا شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے ان کی آمد کے لئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ وہ 3 دن راج بھون گیسٹ ہاؤس میں قیام کریں گے۔اس سے قبل شمش آباد ایئرپورٹ پر حکام کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ ہوائی اڈے سے سیدھے راج بھون گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *