حیدرآباد : تلنگانہ حکومت جلد ہی سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنائے گی۔ ایسا لگتا ہے کہ پی آر سی کے اس عمل کے بارے میں کل ان کا باضابطہ اعلان کردیا جائے گا جس کا وہ بہت دنوں سے انتظار کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ منگل کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس کافی اہمیت کا حامل ہے اس اجلاس میں اہم امور میں لاک ڈاؤن کے تعلق سے فیصلہ خریف سیزن کے متعلق امور ملازمین سے متعلق امور کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ملازمین کے لئے ایک اہم عنصر یہ ہے کہ پی آر سی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں پی آر سی کے حوالے سے ایک باضابطہ بیان کل جاری کیا جائے گا۔