حیدرآباد: ریاست کے منتخبہ 19 ضلعی مراکز میں اہم سرکاری اسپتالوں میں 19 طبی معائنے کے مراکز (ڈائگنوسیس سنٹر) پیر کو سی ایم کے سی آر نے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے عوام کے لئے تشخیص ایک مہنگا معاملہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر غریب بیمار ہوجاتے ہیں تو انہیں اپنے اثاثے تک بیچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار تشخیصی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ کے سی آر نے بتایا کہ تشخیصی مراکز میں مجموعی طور پر 57 قسم کے میڈیکل ٹسٹ کروائے جائیں گے کے سی آر نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ ریاست کے تمام لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں