حیدرآباد : وزیر داخلہ محمود علی نے کہا ہے کہ تلنگانہ پولیس ملک کے لئے ایک مثالی محکمہ ہے انہوں نے کہا کہ ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ریاست میں امن پسند کنٹرول میں ہولہذا وزیر اعلی بھی محکمہ پولیس کو اعلی ترجیح دے دہے ہیں محمود علی نے شہر میں آصف نگر پولیس اسٹیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر تلسانی ڈی جی پی مہندر ریڈی اور سی پی انجنی کمار موجود تھے اس موقع پر وزیر داخلہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جدید ترین سہولیات والے کمانڈ اور کنٹرول روم کی تعمیر جاری ہے وزیر تلسانی سرینواس یادو نے تلنگانہ پولیس کو ٹکنالوجی کے استعمال میں دیگر ریاستوں سے آگے ہونے پر محکمہ کی تعریف کی انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جو حالات ایک بار پرانے شہر میں موجود تھے اب وہ نہیں ہیں