حیدرآباد : حکام نے تلنگانہ ریاست ایمسیٹ کی درخواستوں کے لئے ایک بار پھر آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ کسی جرمانہ فیس کے بغیر رواں ماہ کی 10 تاریخ تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ایمسیٹ کے امتحانات 5 سے 9 جولائی تک کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں ہوں گے اور کل 9 سیشن میں ہوں گے۔ . ایمسیٹ کنوینر نے بتایا کہ زراعت کے لئے 3 سیشن ، انجینئرنگ کے لئے 5 سیشن اور ایک ضرورت کے مطابق سیشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ طلبہ کی درخواست کے مطابق درخواستوں کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *