حیدرآباد: ریاستی کابینہ نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کو مزید 10 دن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی کے سی آر کی زیر صدارت پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ریاست میں لاک ڈاؤن کی میعاد آج ختم ہورہی تھی۔ اس تناظر میں کابینہ نے اس میں ایک بار پھر 10 جون تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم نرمی کا وقت بڑھا کر تین گھنٹے کردیا گیا۔ اب تک نرمی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک تھی اب سہ پہر 1 بجے تک کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *