حیدرآباد: لاک ڈاؤن کے درمیان اس سال مچھلی کی دوائی تقسیم نہیں ہوگی۔ اتوار کے دن حیدرآباد کے بٹینی گوڈخاندان نے اعلان کیا ہے کہ ہر سال جون کے پہلے ہفتے میں ہونے والا یہ پروگرام اس بار منعقد نہیں کیا جائے گا۔کئی دہائیوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ گوڈ خاندان فش میڈیسن تقسیم نہیں کرے گا۔ہری ناتھ گوڈ نے کہاکہ تلنگانہ حکومت نے30 مئی تک پہلے ہی لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہےاگرچہ لاک ڈاؤن کو ختم کردیا جائے تب بھی جسمانی دوری کے اصول پر عمل کرنا ممکن نہیں ہوگا اور اسی وجہ سے ہم نے اس سال اس تقریب کو منظم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے