حیدرآباد: جولائی کے مہینے میں متوقع انٹر سال دوم کے امتحانات سے قبل تلنگانہ کے جونیئر کالجوں کے فیکلٹی ممبروں نے انٹرمیڈیٹ پبلک امتحان (آئی پی ای) شروع ہونے سے پہلے ویکسینیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ویکسینیشن کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ انہیں انٹر سال دوم کی ڈیوٹی کیلئے اضافی معاوضہ ملنا چاہئے۔ یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوویڈ کی وجہ سے کسی بھی فیکلٹی ممبر کی موت کی صورت میں لواحقین کو 50 لاکھ روپیئے دینے چاہئیے