حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے جمعہ کے دن ڈاکٹروں اور عملے کی طرف سے طبی غفلت برتنے اور علاج معالجے کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کے بعد بنجارہ ہلز کے ویرنچی اسپتال کی کوویڈ مریضوں کا علاج کرنے کی اجازت منسوخ کردی۔ یہ شکایت ویمشی کرشنا نامی شخص کے رشتہ داروں نے درج کی تھی جو دو دن قبل علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکے ، جس کے بعد لواحقین نے ہیلتھ کیئر سنٹر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔تلنگانہ کے پبلیوچ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے ورنچی اسپتال کی کوویڈ مریض کے علاج معالجے کو مسترد کرنے کے حکم پر دستخط کیے ، جنھوں نے شکایت درج ہونے کے بعد اسپتال کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *