نئی دہلی: جمیعۃ علمائے ہند کے صدرحضرت مولانا قاری سید عثمان منصورپوری ؒ کی وفات کے بعد سابق رکن پارلیمنٹ اور جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری فدائے ملت حضرت مولانا سیدمحمود مدنی مدظلہ کو متفقہ طور پر جمیعۃ علمائے ہند کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔جمیعۃ علمائے ہند کے سکریٹری کی حیثیت سےمولانا حکیم الدین قاسمی منتخب ہوئے ہیں۔