حیدرآباد : تلنگانہ حکومت نےخانگی اسپتالوں میں کورونا ویکسینیشن کی اجازت دے دی ہے۔ ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سرینواسا راؤ نے مشورہ دیا کہ کمپنیاں حفاظتی ویکسین کے لئے خانگی اسپتالوں سے رابطہ کریں۔ 18 سال کی عمر میں آنے والوں کی تفصیلات کوون پورٹل میں اندراج کی جانی چاہئے۔ ریاستی حکومت نے منگل کے دن تمام خانگی اسپتالوں کو 18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگوانے کی اجازت دینے کی ہدایت جاری کی۔ کورونا ہدایت نامے کے مطابق کارپوریشنوں ، کمپنیوں کی درخواست پر خانگی اسپتالوں کے ذریعہ ویکسین ڈرائیوز کروائی جاسکتی ہیں۔ ریاست میں خوراک کی ویکسینیشن کا دوسرا عمل منگل کو شروع ہوا۔
سی ایم کے سی آر نے بھی ویکسینیشن کے معاملے میں منصوبہ بند انداز میں کام کرنے اور اس کے لئے ایک خصوصی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا۔ کوویڈ ویکسینیشن عمل 16 جنوری کو ریاست میں شروع ہوا۔ حکومت نے پہلے فرنٹ لائن وارئیرس ویکسین دئے گئے پھر انہیں 60 سے زائد عمر والوں اور پھر 45 سال سے زیادہ عمر والوں میں تقسیم کرنا شروع کیا۔
دوسری طرف تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس نے 10 بجے کے بعد سڑکوں پر آنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں اور ان کی گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔ لاک ڈاؤن اس مہینے کے آخر تک نافذ العمل ہوگا۔ سی ایم کے سی آر اس ماہ کی 28 تاریخ کو لاک ڈاؤن تسلسل یا ان لاک عمل کے بارے میں تبادلہ خیال اور فیصلہ کریں گے۔