حیدرآباد: اپل کے ایم ایل اے سبھاش ریڈی پر ایک زمین تنازعہ کے سلسلے میں الزام عائد کیا گیا ہے۔ سرینواس یادو نے یہ الزام لگا کر عدالت سے رجوع کیا ہے کہ ایم ایل اے نے ان سے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔ جواہر نگر پولیس نے تنازعہ میں عدالتی احکامات پر سبھاش ریڈی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کاپرا ایم آر او گوتم کمار کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔