بابری مسجد انہدام معاملے میں لکھنؤ کی سی بی آئی اسپیشل کورٹ میں سخت سکیورٹی کے درمیان سماعت ہوئی، اس دوران تمام 32 ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔اس کیس کی چار شیٹ میں بی جے پی کے ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، اوما بھراتی کلیان سنگھ سمیت کل 49 ملزمین کا نام شامل ہے۔جن میں سے 17 ملزمین کا انتقال ہوچکا ہے باقی 32 ملزمین کو کورٹ میں حاضر رہنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن26ملزمین ہی کورٹ پہنچے ۔شاکشی مہاراج، سادھوی رتمبھرا، چمپت رائے، ونئے کٹیار وغیرہ عدالت میں موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ فیصلہ 28 سال بعد آیا ہے۔ یہ فیصلہ بطور جج ایس کے یادو کا آخری فیصلہ تھا اس کو دیکھتے ہوئے لکھنؤ سمیت پوری ریاست میں حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے تھے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ “ملزمان کے خلاف خاطر خواہ ثبوت موجود نہیں ہیں اور سی بی آئی کے ذریعہ پیش کردہ آڈیو اور ویڈیو ثبوتوں کی صداقت کا اب جائزہ نہیں لیا جا سکتا۔” عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ تقریر کی آڈیو بھی پوری طرح واضح نہیں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *