حیدرآباد : تلنگانہ کے ڈی جی پی مہندر ریڈی نے سی پی آئی جی اور ایس پی کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کی جس میں ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے مزید سختی کر نے کا حکم دیا ہے سی ایم کے سی آر روزانہ ضلع واری بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوگ ایک ساتھ فوری طور پر ضروری چیزوں کے لئے باہر آرہے ہیں جس کی وجہ سے بازاروں اور دکانوں پر بھیڑ جمع ہورہی ہے ڈی جی پی نے کہا کہ صبح 6 بجے سے ڈھیل کے باوجود لوگ صبح 8 بجے باہر آرہے ہیں انہوں نے مشورہ دیا کہ سبزی منڈیوں میں ہجوم کو روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں10 بجے کے بعد باہر آنے والوں کی گاڑیوں کو ضبط کر یں اور کا لونیوں پر بھی اپنی توجہ مرکوز کر نے کو کہا