حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بدھ کے دن چھ مہینوں کے عرصہ میں کوویڈ کے لئے ایک کروڑ خوراک کی ویکسین کی خریداری کے لئے عالمی ای ٹنڈر جاری کیا۔تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل سروسز اینڈ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TSMSIDC) نے کوویڈویکسین کی فراہمی کے لئے لائسنس یافتہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سے آن لائن گلوبل ای ٹینڈرز طلب کیے ہیں۔ٹنڈر 21 مئی کو 6.30 بجے سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ٹنڈر دستاویز کو آن لائن جمع کروانے کی آخری تاریخ 4 جون شام 6 بجے تک ہے۔ مالی بولی کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *