حیدرآباد:تلنگانہ حکومت نے پٹرول بنکوں کو لاک ڈاؤن سے استثنی دے دیا ہے زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے دیہی اور شہری علاقوں میں عام اوقات کے دوران پٹرول بنکوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ استثنی اناج کی خریداری اور اسے ملوں تک پہنچانے کی ضرورت کے پیش نظر ہے قومی شاہراہوں پر پٹرول بنکوں کو پہلے ہی لاک ڈاؤن سے استثنی دیا جا چکا ہے