حیدرآباد : وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو 30 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے منگل کے دن فون پر تمام وزرا سے بات کی اور ان کے خیالات طلب کیں۔ کابینہ کے تمام وزراء کے خیالات سے واقف ہونے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کیا جو اس وقت نافذ ہے۔ سی ایم کے سی آر نے چیف سکریٹری سومیش کمار کو جی او کو جاری کرنے کی ہدایت دی وزیراعلیٰ نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ہونے والی کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا ہے کیونکہ وزراء کرونا کنٹرول پروگراموں اور طبی خدمات کی نگرانی کے حصے کے طور پر اضلاع میں فیلڈ لیول پر مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *