مرکزی الیکشن کمیشن نے ضلع سدی پیٹ میں دوبک ضمنی انتخاب کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے دوبک اسمبلی سیٹ کے بارے میں نو ٹیفیکیشن 9 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا پو لنگ 3 نومبر کو ہو گی نتائج 10 نومبر کو جاری کیے جائیں گے ٹی آر ایس ایم ایل اے راملنگاریڈی کی موت کے بعد ضمنی انتخاب کئےجارہے ہیں بڑی جماعتیں ٹی آر ایس کانگریس اور بی جے پی پہلے ہی انتخابات کے تیار ہیں اور امیدواروں کی تلاش میں مصروف ہیں