حیدرآباد میں شہر کے متعدد علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ امیریپٹ ، مہدی پٹنم ، بنڈلہ گوڑا ، کونڈا پور ، مدھا پور ، گچی باؤلی ایل بی نگر، تارناکہ، جیڈی مٹلہ ، الوال ، حیات نگر ، ناگول ، راجندر نگر اور عطا پور میں ہلکی بارش ہوئی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے برقی سپلائی میں خلل پڑا۔ حیدرآباد محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں مزید دو دن تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں میں یہ سمندری طوفان میں بدلنے کا امکان ہے