حیدرآباد :تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے تناظر میںحکام نے اعلان کیا ہے کہ زرعی اور غیر زرعی جائیدادوں کی رجسٹریشن 10 دن کے لئے معطل رہے گی۔ لہذا لوگوں کو تحصیلدار اور سب رجسٹرار کے دفاتر میں نہیں آنا چاہئے۔ جن لوگوں نے پہلے ہی ایک سلاٹ بک کر رکھا ہے انہیں دوبارہ شیڈول تبدیل کرنے کا موقع دیا جائے گا اور لاک ڈاؤن کے بعد ان پر ہدایات جاری کی جائیں گی۔