حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومش کمار نے کہا ہے کہ ریاست میں لاک ڈاؤن مسلط کرنے کا حکومت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں کوویڈ کی صورتحال قابو میں ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم پر چل رہی لاک ڈاون کے متعلق افواہ کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے خوف و ہراس اور ضروری اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ریاستوں میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان کی صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے لوگوں کو گھر پر رہنے ، ماسک پہننے اور کوویڈ 19 کے دوسرے ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔