دہلی : کورونا وبا کے خاتمہ کے لئے ایک اور بڑے پروگرام کا آغاز دو دن میں ہونے والا ہے یہ ویکسین یکم مئی سے 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد میں تقسیم کی جائے گی مرکزی حکومت نے پہلے ہی واضح کیا ہےکہ وہ تمام افراد جو اس کے اہل ہیں 28 اپریل سے کوویڈ ویب سائٹ http://selfregistration.cowin.gov.in/ پرا پنے نام کا اندراج کریں اندارج کا عمل بدھ کے دن شام 4 بجے سے شروع ہوگا