ملک بھر میں کورونا پھیلنے والےواقعات عروج پر ہیں۔ جیسے جیسے مثبت واقعات کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس کا اثر ریلوے پر پڑا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے کرونا کے پھیلنے کے تناظر میں مسافروں کی کمی کے سبب متعدد ٹرینیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے عہدیداروں نے بتایا کہ نرسا پورم-نڈادولو ایکسپریس ٹرینوں کو 28 اپریل تا 31 مئی کے درمیان منسوخ کیا جائے گا۔ سکندرآباد۔ بیدر اور بیدر حیدرآباد ٹرینیں بھی اسی تاریخوں پر منسوخ کردی جائیں گی۔ سکندرآباد تا کرنول ایکسپریس میسور رینی گنٹہ ایکسپریس سکندرآباد ممبئی ایل ٹی ٹی ایکسپریس ٹرینیں بھی شامل ہیں