حیدرآباد :اسٹیٹ بینک کے سی جی ایم او پی مشرا نے اعلان کیا کہ ریاست میں ایس بی آئی کے 600 ملازمین کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ وہ ملازمین جن کا کھاتے داروں سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے ان میں انفیکشن کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات سے 30 اپریل تک نصف ملازمین بینکوں میں ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ او پی مشرا کا کہنا ہے کہ سکندرآباد کے کوٹھی میں ایس بی آئی کے دفاتر میں خصوصی کوڈ ویکسین ڈرائیو قائم کی جارہی ہے