حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کی جانب سے خانگی اساتذہ کو راحت پہنچا نے کے لئے سی ایم کے سی آر نے جو وعدہ کیا اس کا آغاز کیا گیا اس موقع پر سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں خانگی اساتذہ کو معاشی مدد اور ان کو چاول کی فراہمی کی اسکیم کی تلنگانہ میں شروعات کی گئی ہے۔ جس کی مثال ملک کی کسی بھی ریاست میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خانگی اسکولس کے اساتذہ اور دیگر غیر تدریسی اسٹاف کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ان کی مشکلات کے پیش نظر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانگی اساتذہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے پیش نظر اس مرحلہ میں ایک لاکھ 24ہزار اساتذہ کو 25کیلوچاول فراہم کیا جارہا ہے۔