حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی دن بدن کورونا کیس کی تعداد میں بڑھتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے مرکز پہلے ہی ریاستوں کو سخت پابندیاں نافذ کرنے کی ہدایت کرچکا ہے۔ دہلی ، مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور اترپردیش جیسی ریاستیں نائٹ کرفیو نافذ کررہی ہیں۔ نیز جزوی طور پر لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ اب وہ تلنگانہ میں بھی نائٹ کرفیو نافذ کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار تمام محکموں کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔ اجلاس کے بعد بتایا گیا کہ چیف منسٹر کے سی آر سے مشاورت سے فیصلہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *