حیدرآباد :جی ایچ ایم سی نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا کیس عروج پر ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف ان افراد کو بلدیہ کے دفاتر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے جنہوں نے کورونا ویکسین لی ہو اور اس کا اطلاق 15 تاریخ سے نافذ کیا جائے گا۔ دریں اثنا ایل بی نگر زون بلدیہ آفس کے ساتھ ساتھ سرکل آفس کے سامنے صرف ان لوگوں کو داخلے کی اجازت ہے جن کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔ جے ایچ ایم سی کے کمشنر لوکیش کمار نے بلدیہ کے تمام ملازمین اور عملے کو رواں ماہ کی 15 تاریخ تک اور کام کے لئے آنے والے افراد کو بھی کورونا ویکسین لینے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

WhatsApp

Contact us